ثانیہ مرزا نے حج کی روح پرور تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کی روح پرور تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حج سے واپس آںے کے بعد پہلی بار اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز شیئر […]
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کی روح پرور تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حج سے واپس آںے کے بعد پہلی بار اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے غلافِ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے، دیگر تصاویر و ویڈیوز میں خانہ کعبہ کا دروازہ، کلاک ٹاور، مکہ مکرمہ اور اس کے احاطے کا اوپری نظارہ جہاں سے حجاج نماز اور طواف کرتے نظر آرہے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے مدینہ میں مسجد نبویؐ کے گزرگا ہوں اور احاطے کے اندر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں ساتھ ہی مدینے میں آذان کے وقت کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی، الحمدُ للہ اور سبحان اللہ ‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابقہ کھلاڑی نے اپنے والد و بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟