ثائنہ نیہوال اسپورٹس کی ’کنگنا رناوت‘ قرار دینے پر بھرک اٹھی

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ثائنہ نیہوال کا اسپورٹس کی کنگنا رناوت قرار دینے پر ردعمل آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیڈمنٹن کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سائنہ نیہوال کو جیولن مقابلے پر تبصرے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے اور انہیں کھیلوں کی کنگنا رناوت قرار دیا جارہا ہے۔ نیرج چوپڑا نے […]

 0  2

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ثائنہ نیہوال کا اسپورٹس کی کنگنا رناوت قرار دینے پر ردعمل آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیڈمنٹن کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سائنہ نیہوال کو جیولن مقابلے پر تبصرے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے اور انہیں کھیلوں کی کنگنا رناوت قرار دیا جارہا ہے۔

نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل نہیں کیا اور ارشد ندیم کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیڈمنٹن کھلاڑی نے جیولن تھرو سے لاعلم ہونے کا اعتراف کیا جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

لندن اولمپکس میں بھارت کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی سابق عالمی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا کہ انہیں جیولین کے بارے میں تب ہی معلوم ہوا جب نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ثائنہ نہوال نے پوڈ کاسٹ کے دوران کہا کہ جب نیرج نے جیتا تو مجھے معلوم ہوا کہ ایتھلیٹس میں ایسا کوئی ایونٹ ہوتا ہے۔

ناقدین نے ان سے سوال کیا کہ ثائنہ نہوال جیسی معروف ایتھلیٹ ایک اہم اولمپک مقابلے جیولن سے کیسے بے خبر ہوسکتی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کھیلوں کی کنگنا رناوت قرار دیا۔

تاہم ثائنہ نہوال نے ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ’تعریف کے لیے شکریہ، کنگنا خوبصورت ہے لیکن مجھے اپنے کھیل میں بہترین ہونا تھا اور میں نے فخر کے ساتھ اپنے ملک کے لیے بیڈمنٹن میں عالمی نمبر ایک اولمپک میڈل حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ گھر بیٹھ کر تبصرہ کرنا آسان ہے اور کھیلنا مشکل ہے، نیرج ہمارے سپر اسٹار ہیں اور انہوں نے اس کھیل کو بھارت میں مقبول بنایا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow