بھارت پر تنقید، روی شاستری نے مائیکل وان کو ورلڈکپ نہ جیتنے کا طعنہ دیدیا
بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کو بھارت کی مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ ایشیز فاتح کپتان وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کو فیور دینے کا الزام عائد کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول ایسا رکھا […]
بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کو بھارت کی مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
ایشیز فاتح کپتان وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کو فیور دینے کا الزام عائد کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول ایسا رکھا گیا جس سے صرف بھارت کو فائدہ پہنچے، اب موجودہ بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے ان کی بات کو جواب دیتے ہوئے سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔
روی شاستری نے کہا کہ وہ اپنی توجہ انگلینڈ کی ٹیم اور T20 ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی پر مرکوز رکھیں جہاں ان کی ٹیم کو سیمی فائنل سے باہر ہونا پڑا، مائیکل جو چاہے کہہ سکتا ہے بھارت میں کسی کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔
بھارت کے سابق آل راؤنڈر شاستری کا کہنا تھا کہ انگلینڈ دو بار ورلڈکپ جیتا ہے لیکن ہندوستان چار بار جیتا ہے، اور میرا نہیں خیال کہ مائیکل وان نے کبھی ورلڈکپ کپ اٹھایا ہے تو انھیں بولنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیے، وہ میرے ساتھی ہیں لیکن ان کے لیے میرا یہی جواب ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سیمی فائنل کے شیڈول پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، وان نے ٹرینیڈاڈ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا سیمی فائنل کرانے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے پیر کی رات سینٹ ونسنٹ میں ورلڈ کپ سیمی جیتنے کے لیے کوالیفائی کیا اور منگل کو ٹرینیڈاڈ جانے والی پرواز میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، اس لیے وہ پریکٹس نہ کر سکے اور اس مقام سے ہم آہنگ نہ ہو سکے۔
وان نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول ہندوستان کے حق میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل گیانا میں ہونا چاہیے تھا لیکن چونکہ پورا ایونٹ ہندوستان کی طرف ہے یہ دوسروں کے ساتھ بہت غیر منصفانہ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟