ٹیم میں کوئی بمراہ کی بولنگ کے بارے میں بات نہیں کرتا! بھارتی کرکٹر

بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم میں کوئی بھی جسپریت بمراہ کی بولنگ کے بارے میں بات نہیں کرتا ہے۔ اکشر پٹیل نے بتایا کہ کوچ بھی انھیں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں، بھارتی ٹیم میں کوئی بھی جسپریت بمراہ کے ساتھ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا ہے کہ وہ […]

 0  6
ٹیم میں کوئی بمراہ کی بولنگ کے بارے میں بات نہیں کرتا! بھارتی کرکٹر

بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم میں کوئی بھی جسپریت بمراہ کی بولنگ کے بارے میں بات نہیں کرتا ہے۔

اکشر پٹیل نے بتایا کہ کوچ بھی انھیں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں، بھارتی ٹیم میں کوئی بھی جسپریت بمراہ کے ساتھ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا ہے کہ وہ اپنا کردار کس طرح نبھائیں گے، بولنگ کوچ پارس مہمبرے بھی بمراہ کو زیادہ ان پٹ دینا پسند نہیں کرتے

سابق بھارتی بولر اور موجودہ بولنگ کوچ کا خیال ہے کہ ان کے زیادہ مشوروں سے بمراہ کے ذہن میں الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔

بارباڈوس میں جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میچ میں بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی جس میں میں رائٹ ہینڈ فاسٹ بولر نے تباہ کن بولنگ کی تھی۔

بمراہ نے صرف سات رنز دے کر رحمان اللہ گرباز، حضرت اللہ زازئی اور نجیب اللہ زدران کی وکٹیں لی تھیں اور افغان بیٹنگ کی کمر توڑ دی تھی۔

اکثر کا کہنا تھا کہ بمراہ کو اندازہ ہے کہ اسے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، بولنگ کوچ بھی بمراہ کے حوالے سے زیادہ مداخلت نہیں کرتے، کوچ انھیں کہتے ہین کہ جو آپ کی ذہنیت ہے وہ کریں اور اپنے منصوبوں پر عمل کریں۔

اس سے قبل یارکر ماسٹر پاکستانی لیجنڈ وقار یونس نے بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بمراہ کے یارکر پر کہا تھا کہ ’میں کسی اور کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ بمراہ کا ہی جادو تھا!‘

بھارتی پیسر بمراہ اس وقت اپنی شاندار فارم میں موجود ہیں اور بیٹرز کے لیے کافی مشکلات پیدا کررہے ہیں انھوں نے اب تی ٹ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow