شاہد آفریدی کا تنقید کرنے والوں کو واضح پیغام

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ان دنوں سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے خبروں میں ہیں تاہم سابق کپتان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی جو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے پرستاروں کا وسیع […]

 0  2
شاہد آفریدی کا تنقید کرنے والوں کو واضح پیغام

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ان دنوں سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے خبروں میں ہیں تاہم سابق کپتان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی جو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے پرستاروں کا وسیع حلقہ رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتے ہیں ان دنوں تنقید کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیا ہے۔

شاہد آفریدی جو کراچی کے بلوچ مجاہد اسٹیڈیم  میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے آئے تھے انہوں نے اس موقع پر وہاں غیر رسمی بات چیت کی اور کہا کہ میں پیار کرنے والا آدمی ہوں اور پیار ہی کروں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھ پر جتنی تنقید کی جائے کوئی مسئلہ نہیں، میں خود پر تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں شاہد آفریدی ایک سیاسی جماعت کے حوالے سے تنقید کی زد میں ہیں اور اس حوالے سے کئی آرا سامنے آ رہی ہیں۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس حوالے سے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بار بار میرے نام سے جعلی پوسٹ یا خبریں بنانے والوں سے التماس ہے کہ اپنی توانائیاں کسی مثبت کام میں لگائیں تاکہ یہ کام کسی اور کیلیے نہیں بلکہ کم سے کم اُن کے اپنے لیے تو فائدہ مند ثابت ہو۔

شاہد آفریدی بھی تنگ آ گئے، مگر کس سے؟

سابق کپتان نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے اگر کوئی بات کرنی یا بیان دینے کی ضرورت ہوئی تو اُس کے لیے میڈیا اور میرا ایکس (ٹویٹر) ہینڈل موجود ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow