بھارت کی آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کی مدت بڑھانے کی تجویز

دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کی مدت تین سال کرنے کی تجویز دے دی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بھارت نے چیئرمین کے عہدے کی مدت دو سے بڑھا کر تین سال کرنے کی تجویز دی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا […]

 0  0
بھارت کی آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کی مدت بڑھانے کی تجویز

دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کی مدت تین سال کرنے کی تجویز دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بھارت نے چیئرمین کے عہدے کی مدت دو سے بڑھا کر تین سال کرنے کی تجویز دی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تجویز ممبر ممالک کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اجلاس میں خواتین کے مقابلوں کا شیڈول بھی منظور کیا گیا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔

یکم دسمبر سے بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بات ہوگی اور پی سی بی سربراہ اب تک ہونے والی پیش رفت پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔

آئی سی سی اجلاس 19 اکتوبر سے جاری ہے، جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے ہی مختلف میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے موجود ہیں۔

آج آخری روز ہونے والا بورڈ اجلاس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ پی سی بی سربراہ قذافی اسٹیڈیم ، نیشنل بنک کراچی اور پنڈی میں رنیووشن کاموں پر اجلاس میں بریفینگ دیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے وفود بھی پاکستان آکر یہاں جاری تعمیراتی کاموں اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ آئی سی سی بورڈ ممبران نے چیمپئِنز ٹرافی کا بجٹ بھی منظور کر رکھا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow