پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
پی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے باآسانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 17.5 اوورز میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعود شکیل 24 رنز […]
پی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے باآسانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 17.5 اوورز میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سعود شکیل 24 رنز بناسکے، جیسن روئے نے 16 اور عقیل حسین نے 14 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، خرم شہزاد، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صائم ایوب 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
محمد حارث 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ خان 6 رنز بناسکے، ٹام ہولر کیڈ مور 33 رنز بنا کر محمد حسنین کو وکٹ دے بیٹھے۔
عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو عقیل حسین نے آؤٹ کیا اور ہیٹ ٹرک اسکور کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نے چار اوور میں 23 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں وہ میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کرلیں گے۔ پشاور بھی نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر کامیابی سے پوزیشن مستحکم بنادے گی۔
ہیڈ تو ہیڈ مقابلے میں پشاور نے 22 میں سے 12 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پی ایس ایل 9 کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟