کون سا پاکستانی بلے باز سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا ؟

کسی بھی بلے باز کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنالے اور اس کے لیے وہ اپنی ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے بلے باز کوئی رن بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے اور […]

 0  3
کون سا پاکستانی بلے باز سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا ؟

کسی بھی بلے باز کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنالے اور اس کے لیے وہ اپنی ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے بلے باز کوئی رن بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے اور ’’ڈک‘‘ لینے کا منفی ریکارڈ قائم کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ کے خصوصی سیگمنٹ میں میزبان وسیم بادامی نے اس حوالے سے پروگرام کے شرکاء ایک سوال کیا۔

انہوں نے پوچھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا کون سا پاکستانی بلے باز ہے جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا؟ اس سوال کے جواب کیلئے دو آپشن دیئے گئے تھے جس میں پہلا شاہد آفریدی اور دوسرا آپشن شعیب ملک تھے۔

پروگرام میں پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ ایمان علی، عادی عدیل اور مصطفیٰ چوہدری موجود تھے جبکہ ان کے مدمقابل ٹیم میں سابق کرکٹر باسط علی، کامران اکمل اور شاہد ہاشمی تھے۔

سوال کے جواب میں پہلے ایمان علی نے جواب دیا کہ شاہد آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہوئے، وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ایسا کھلاڑی ہے جو وکٹ پر سوچ سمجھ کر کھیلتا ہے جبکہ شاہد آفریدی جلد بازی کرتے ہیں۔

تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے اس سوال کے جواب میں شعیب ملک کا نام لیا، بعد ازاں میزبان وسیم بادامی نے ایمان علی کے جواب کو درست قرار دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow