بھارت نے افغانستان کو باآسانی قابو کر لیا
بھارت نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سپرایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان کو باآسانی قابو کر لیا۔ بارباڈوس میں کھیلے گئے گروپ ون کے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے جواب میں افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں افغان بلے […]
بھارت نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سپرایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان کو باآسانی قابو کر لیا۔
بارباڈوس میں کھیلے گئے گروپ ون کے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے جواب میں افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ہدف کے تعاقب میں افغان بلے باز غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے وکٹیں گنواتے رہے اور کوئی بھی پلیئر بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ عظمت اللہ عمرزئی 26 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ان کے علاوہ نجیب اللہ زردان نے 19 گلبدین نائب نے 17 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو نے 2، جڈیجا اور پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 181 رنز بنائے جس میں سوریا کمار یادیو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ہاردک پانڈیا نے 32، کوہلی نے 24 اور رشبھ پنٹ نے 20 رنز بنائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟