ورلڈکپ کے دوران آسٹریلوی کپتان کا بڑا فیصلہ
آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کئی ماہ کے وقفے کے بعد بولنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ مچل مارش کا کہنا ہے کہ وہ ہیمسٹرنگ کے تناؤ سے بتدریج صحت یاب ہونے کے بعد T20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بولنگ کے لیے تیار ہیں۔ آل راؤنڈر کو اس ٹورنامنٹ میں بیٹنگ تک […]
آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کئی ماہ کے وقفے کے بعد بولنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
مچل مارش کا کہنا ہے کہ وہ ہیمسٹرنگ کے تناؤ سے بتدریج صحت یاب ہونے کے بعد T20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بولنگ کے لیے تیار ہیں۔
آل راؤنڈر کو اس ٹورنامنٹ میں بیٹنگ تک محدود کر دیا گیا ہے اور ان کی باؤلنگ کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ آسٹریلیا ابتدائی گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی۔
صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ میں باؤلنگ کے لیے دستیاب ہوں گا ضرورت پڑی تو مڈل اوورز میں بولنگ کر سکتا ہوں، میں واقعی میں ضروری نہیں دیکھ رہا ہوں کہ مجھے باؤلنگ کرنے کی ضرورت ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس فارمیٹ میں آپشنز کا ہونا واقعی اہم ہے اور ہمارے پاس کئی آپشنز موجود ہیں۔
آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے آخری میچ میں تیز گیند بازوں پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کو آرام دیا جبکہ ایڈم زمپا، ایشٹن آگر اور گلین میکسویل نے 12 اوورز کروائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟