بھارتی ٹی ٹوئنٹی کپتان کی ون ڈے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں!
چیف سیلکٹر اجیت اگرکار نے واضح کردیا ہے کہ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کی ون ڈے سائیڈ میں جگہ نہیں بنتی ہے۔ سابق بھارتی پیسر اگرکار نے بھارت کی سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے سوریا کمار کے […]
چیف سیلکٹر اجیت اگرکار نے واضح کردیا ہے کہ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کی ون ڈے سائیڈ میں جگہ نہیں بنتی ہے۔
سابق بھارتی پیسر اگرکار نے بھارت کی سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے سوریا کمار کے نام پر کوئی بات نہیں کی گئی کیونکہ ٹیم مینجمنٹ مڈل آرڈر میں شریاس آئیر، کے ایل راہول اور رشبھ پنت سے مطمئن ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے اس وقت سوریا کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت پر نہیں سوچا، شریاس اور کے ایل راہول واپس آگئے ہیں، انھوں نے ون ڈے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔
اجیت اگرکار کا کہنا تھا کہ رشبھ پنت بھی اچھی فارم میں ہیں، اس لیے ہمارا مڈل آرڈر معیاری ہے لہذا اس وقت سوریا صرف ایک ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت نے ہارک پانڈیا کو نظرانداز کرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کو روہت شرما کی جگہ نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان تعینات کیا ہے۔
سوریا کے ون ڈے اعداد و شمار ٹی ٹوئنٹی میچز کے بالکل برعکس ہیں، انھوں نے بھارت کے لیے 37 ون ڈے کھیلے ہیں جس میں 25.76 کی کم اوسط سے انھوں نے محض 773 رنز بنائے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟