بھارتی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان
شبھمن گل دورہ زمبابوے پر نوجوان ہندوستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ بھارت نے پیر کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لیے شبھمن گل کی قیادت میں نوجوان 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 6 جولائی کو جاری ICC مینز T20 ورلڈ کپ 2024 کے […]
شبھمن گل دورہ زمبابوے پر نوجوان ہندوستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
بھارت نے پیر کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لیے شبھمن گل کی قیادت میں نوجوان 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 6 جولائی کو جاری ICC مینز T20 ورلڈ کپ 2024 کے اختتام کے ایک ہفتے بعد ہو گا۔
زمبابوے کے دورے کے لیے بھارتی اسکواڈ میں صرف دو کھلاڑی ایسے ہیں جو ورلڈکپ 2024 کا حصہ ہیں ان میں جیسوال اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔
جانے پہچانے ناموں کے علاوہ (آئی پی ایل) 2024 میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ابھیشیک شرما، نتیش ریڈی، ریان پیراگ، اور تشار دیشپانڈے کا نام بھی لیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟