ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست
ورلڈ کپ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف بھارت نے باآسانی آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ امباتی رائیڈو نے 50 رنز کی […]
ورلڈ کپ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
برمنگھم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف بھارت نے باآسانی آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
امباتی رائیڈو نے 50 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، گرکیرت سنگھ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یوسف پٹھان نے 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان یووراج سنگھ 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عامر یامین نے دو وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض، شعیب ملک اور سعید اجمل ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
قبل ازیں پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا تھا۔
شعیب ملک 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اوپنر کامران اکمل نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
صہیب مقصود 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سہیل تنویر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان یونس خان 7 رنز بنا کر عرفان پٹھان کو وکٹ دے بیٹھے۔
شاہد آفریدی 4 رنز بناسکے، مصباح الحق 18 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان، پون نیگی اور ونے کمار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل یونس خان نے ٹاس جیت کر یووراج سنگھ الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر ہیں، امید ہے اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔
بھارت چیمپئنز کے کپتان یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، راؤنڈ مرحلے میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے، ہم نے پانچ میں سے تین میچز ہارے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ناک آؤٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟