باراتیوں نے کھانے میں سبزی کا سالن دیکھ کر دلہن والوں کی پٹائی کر دی
بھارت کی ریاست اتر پردیشن میں باراتیوں نے کھانے میں گوشت اور مچھلی کی جگہ سبزی کا سالن دیکھ کر دلہن والوں کی پٹائی کر دی۔ شادی میں پنیر، پلاؤ اور مختلف سالن مینو کا حصہ تھے جبکہ دولہے والوں نے جہیز میں لاکھوں روپے بھی ادا کر دیے تھے، مگر جب انہوں نے کھانے […]
بھارت کی ریاست اتر پردیشن میں باراتیوں نے کھانے میں گوشت اور مچھلی کی جگہ سبزی کا سالن دیکھ کر دلہن والوں کی پٹائی کر دی۔
شادی میں پنیر، پلاؤ اور مختلف سالن مینو کا حصہ تھے جبکہ دولہے والوں نے جہیز میں لاکھوں روپے بھی ادا کر دیے تھے، مگر جب انہوں نے کھانے میں سبزی کا سالن دیکھا تو مشتعل ہوگئے۔
باراتی اس قدر طیش میں آئے کہ انہوں نے دلہن والوں پر گھونسے اور تھپڑوں کی بارش کر دی اور شادی منسوخ کر کے واپس چل دیے۔
بعدازاں دلہن کے اہل خانہ نے باراتیوں کے تشدد اور جہیز میں بھاری رقم کا مطالبہ کرنے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دولہا ابھیشیک شرما اور اس کے خاندان والوں نے سبزی کا سالن دیکھ کر ہم پر حملہ کیا، انہوں نے ہمیں لاٹھیوں سے مارا اور گھونسے اور تھپڑ رسید کیے۔
شادی کی تقریب میں ہونے والے ہنگامے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے جس پر لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
دلہن والوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ابھیشیک شرما کے اہل خانہ کے مطالبہ پر جہیز کی مد میں 5 لاکھ روپے ادا کیے تاکہ دولہا اپنے لیے گاڑی خرید سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے دولہے کیلیے سونے کی انگوٹھی بھی تھی جس کی قیمت 20 ہزار سے زائد ہے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟