بارش گجرات ٹائٹنز کے ارمان بہا لے گئی، دفاعی چیمپئن بغیر کھیلے آئی پی ایل 2024 سے باہر

آئی پی ایل 2024 میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کی بدقسمتی کہ بارش نے اس کو بغیر کھیلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اب اختتام کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز اور […]

 0  4
بارش گجرات ٹائٹنز کے ارمان بہا لے گئی، دفاعی چیمپئن بغیر کھیلے آئی پی ایل 2024 سے باہر

آئی پی ایل 2024 میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کی بدقسمتی کہ بارش نے اس کو بغیر کھیلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اب اختتام کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ ہونا تھا جو جی ٹی نے پلے آف میں جانے کا امکان برقرار رکھنے کے لیے ہر حال میں جیتنا تھا۔

تاہم میدان میں چوکوں چھکوں کی برسات سے قبل ہی حقیقت میں بادل برسنے کے لیے پہنچ گئے اور پھر بارش ایسی شروع ہوئی کہ ایک گیند پھینکے بغیر میچ کو ہی منسوخ کرنا پڑ گیا۔

امپائرز نے میچ شروع کرنے کے بارش کے ختم ہونے کا طویل انتظار کیا مگر آثار نہ دیکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز کا سفر آئی پی ایل 2024 میں اختتام کو پہنچا اور وہ پلے آف سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل میں 13 میچ کھیل کر 5 جیتے، 7 ہارے اور ایک  بے نتیجہ رہا یوں وہ پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس کا آخری میچ سن رائزرس کے خلاف 16 مئی کو کھیلا جائے گا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈر کی ٹیم پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہے اور پلے آف سے قبل ان کا آخری میچ راجھستان رائلز کے خلاف ہے جس کے لیے 19 مئی کو میدان سجے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow