خاتون ریسلر سنگیتا نے بھارتی اسپنر کو کندھوں پر اُٹھالیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں خاتون ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے ناقابل یقین کام کرکے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا، خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ خاتون ریسلر سنگیتا پھوگاٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں نجی پارٹی کے دوران بھارتی […]
بھارت میں خاتون ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے ناقابل یقین کام کرکے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا، خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھا لیا۔
خاتون ریسلر سنگیتا پھوگاٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں نجی پارٹی کے دوران بھارتی اسپنر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھاکر گھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران بھارتی کرکٹر پریشانی کا شکار نظر آرہے ہیں۔
Good grip. Good flight. Lots of revolutions.
Sangeeta Phogat uses Yuzvendra Chahal to demonstrate leg-spin.
pic.twitter.com/9MdPbWs6vx— Ramesh Srivats (@rameshsrivats) March 3, 2024
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹر وینر چہل خاتون ریسلر سے رکنے کی درخواست کررہے ہیں جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
دنیا کی سب سے چھوٹی ریٹائرمنٹ پر کمنز مسکرائے بنا نہ رہ سکے!
یاد رہے کہ انڈین کرکٹر کی اہلیہ دھناشری ورما ڈانس ریئلٹی شو کے 5 فائنلسٹ میں شامل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے معروف ریسلر کو ووٹ دینے کی درخواست کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟