بھارتی ٹیم کم از کم کتنے رنز ضرور بنائے؟ عرفان پٹھان کا مشورہ

سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بھارتی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے میچ سے قبل اہم مشورہ دے دیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ کل 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ سابق آل […]

 0  4
بھارتی ٹیم کم از کم کتنے رنز ضرور بنائے؟ عرفان پٹھان کا مشورہ

سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بھارتی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے میچ سے قبل اہم مشورہ دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ کل 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ امریکا کی پچز پر ویرات کوہلی کا کردار اہم ہوگا، ان کنڈیشنز پر بھارت 140 سے 150 اسکور کرنے کی کوشش کرے اگر 200، 210 سے رنز بن جاتے ہیں تو اور اچھا ہے لیکن یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ 150 رنز کا ہندسہ عبور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر مشکل کنڈیشنز میں آپ کو ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑی اسٹرائیک ریٹ پر توجہ مرکوز نہیں کرتے بلکہ ان کا فوکس میچ جیتنا ہوتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ان کنڈیشنز میں 120 یا 150 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بھی کھیلیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow