سابق آل راؤنڈر کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالرزاق کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کے حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بورڈ […]

 0  3
سابق آل راؤنڈر کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالرزاق کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کے حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بورڈ میں کردار ادا کرنے کے لیے عبدالرزاق سے رابطہ کیا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد رزاق نے کمیٹی میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

عبدالرزاق ملک میں نئے ٹیلنٹ کی رہنمائی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سابق آل راؤنڈر کے قریبی حلقوں نے ان کی کرکٹ بورڈ سے وابستگی کی تصدیق کی ہے، بورڈ حکام دیگر سابق کرکٹرز کو بھی تعاون اور مل کر کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow