بھارتی فلموں کے مہنگے ترین اداکار انڈسٹری سے مکمل کنارہ کش
جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے مداحوں کو مایوس کردیا، انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلموں کے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا […]
جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے مداحوں کو مایوس کردیا، انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلموں کے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اداکار تھلاپتی وجے نے فلم انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق فیصلہ رواں سال فروری میں کیا تھا تاہم اس کا باضابطہ اعلان گزشتہ شام اپنی سیاسی جماعت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وہ فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ کر اپنی پوری توجہ سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز کردیں گے۔
تامل فلموں کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ اپنے کریئر کے عروج پر میں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا ہے، اپنی تنخواہ چھوڑ دی ہے اور یہاں صرف آپ کے وجے کے طور پر موجود ہوں۔
یاد رہے کہ تھلاپتی وجے بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے وہ مایہ ناز اداکار ہیں جس کا شمار مہنگے ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے فلموں سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان رواں سال اس وقت کیا جب بتایا جا رہا تھا کہ ان کی آنے والی فلم تھلاپتی 69 ان کی آخری فلم ہوگی جس کے لیے انہوں نے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ‘گوٹ’ بھی سپر ہٹ رہی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟