محمد رضوان نے ٹیم میں گروپ بندی پر خاموشی توڑ دی
قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں لیکن میں پورے پاکستان کے گروپ کا حصہ ہوں۔ چیئرمین پی سی بی محسن […]
قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں لیکن میں پورے پاکستان کے گروپ کا حصہ ہوں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ سے متعلق بتاتیں سنتا ہوں، ہاں میں گروپ کا حصہ ہوں اور میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کل بھی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھا تھا اور مشاورت ہوئی، ہمارا فوکس طویل مدت کا ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور مینٹور ایک پیج پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے ایونٹس کے لیے اچھا کمبی نیشن بن جائے،چیمپئنز کپ میں سب نے دیکھا کہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں، ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے، گیپ ختم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا جب کہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔
یاد رہے کہ محمد رضوان کو کپتان بنتے ہی دورہ آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا جہاں گرین شرٹس نے تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟