میں پبلک پراپرٹی نہیں ہوں، علیزے شاہ کا ناقدین کو کرارا جواب
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بولڈ ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ اور ’تقدیر‘ کی اداکارہ علیزے شاہ امریکا میں چھٹیاں انجوائے کررہی ہیں اور انسٹاگرام پر مختلف تصاویر اور پیغامات شیئر کررہی ہیں۔ علیزے شاہ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بولڈ ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ اور ’تقدیر‘ کی اداکارہ علیزے شاہ امریکا میں چھٹیاں انجوائے کررہی ہیں اور انسٹاگرام پر مختلف تصاویر اور پیغامات شیئر کررہی ہیں۔
علیزے شاہ نے تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں پبلک فگر ہوں پبلک پراپرٹی نہیں، لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے مگر یہ میرا مسئلہ ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے ان پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔‘
واضح رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.3 ملین ہیں جبکہ وہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں یاسر نواز اور ’تقدیر‘ میں اداکار سمیع خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ علیزے شاہ کو ان کی تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر پر تنقید کرچکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟