بچے میری بات نہیں سنتے اور نہ ہی مشورے پر عمل کرتے ہیں، عامر خان

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنے بچوں کے نافرمان ہونے کا انکشاف کر کے مداحوں سمیت ہر کسی کو حیران کر دیا۔ عامر خان نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئے جہاں انہوں نے بچوں کی نافرمانی اور نوجوان اداکاروں کو مشورے دینے کے […]

 0  3
بچے میری بات نہیں سنتے اور نہ ہی مشورے پر عمل کرتے ہیں، عامر خان

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنے بچوں کے نافرمان ہونے کا انکشاف کر کے مداحوں سمیت ہر کسی کو حیران کر دیا۔

عامر خان نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئے جہاں انہوں نے بچوں کی نافرمانی اور نوجوان اداکاروں کو مشورے دینے کے بارے میں گفتگو کی۔

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ میرے بچے میری کوئی بات نہیں سنتے، کبھی کبھی مجھے لگتا ہے آج کل کی نسل بیچ میں پھنس گئی ہے، ہم تو والدین کی باتیں سنتے تھے اور ہم نے سوچا تھا کہ ہمارے بچے بھی ہماری بات سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم والدین بنے تو ہمارے بچے بدل گئے، پہلے ہمارے والدین ہمیں ڈانٹتے تھے اور اب ہمارے بچے ایسا کر رہے ہیں۔

شو میں عامر خان نے بتایا کہ جیکی شروف سے بہت اچھی دوستی ہے، جب ان کا بیٹا ٹائیگر شروف انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہا تھا تو انہوں نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ایک بار ان کے بیٹے سے ملوں اور دیکھوں کو وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے بہت سے ساتھی اسی طرح اپنے بچوں کی رہنمائی کیلیے مجھ سے مدد مانگتے ہیں۔

عامر خان نے بتایا کہ اس کے باوجود میرے بچے میری کوئی بات میں دلچسپی نہیں لیتے وہ مجھ سے کوئی مشورہ نہیں مانگتے، اور اگر میں انہیں کوئی مشورہ دوں بھی تو وہ اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow