حنا خان نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی

بھارتی اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے دوران اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔ بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نئے ویگ کی کٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا […]

 0  0

بھارتی اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے دوران اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نئے ویگ کی کٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان اپنے کمرے میں آئینے کے سامنے بیٹھی ہیں اور وہ ہی شخص دویش، حنا خان کی لمبی زلفیں تراش رہا ہے جس نے چند ماہ قبل حنا خان کی زلفوں کو پکسی کٹ دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@realhinakhan)

ویڈیو میں حنا خان یہ کہتی سنائی دیں کہ ’یہ میری خود کی زلفیں نہیں بلکہ وگ ہے، اس سے قبل دویش نے میری اپنی زلفوں کو کاٹا تھا اور اس مرتبہ یہ میری وگ کی اسٹائلنگ کر رہے ہیں‘۔

حنا خان نے کہا کہ یہ وگ میری خود کی زلفوں جیسی ہی ہے، زندگی میں نئی چیزیں ٹرائے کرتے رہنا چاہئے، تو کیا ہوا اگر میری خود کی زلفیں نہیں لیکن اسٹائلنگ تو کی جاسکتی ہے، فیشنیبل تو رہا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان آئینے میں اپنا نیا لُک دیکھ کر بے انتہا خوش ہوئیں اور کہا کہ ’پکسی سے لیئرز، کوئی بات نہیں اپنے بھی آجائیں گے اور پھر ان میں یہی ہیئر اسٹائل لے لینگے۔

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وگ ہے تو کیا؟ گُڈ ہیئر ڈے کو ویسٹ نہیں کیا جاسکتا‘ ، ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

دوسری جانب حنا خان کی پوسٹ پر مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow