شاہ رخ خان نے سگریٹ کیوں چھوڑ دی؟ حیرت انگیز انکشاف

بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اب سگریٹ نوشی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ ممبئی کے علاقے باندرا میں کنگ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ایک تقریب ’ایس آر کے ڈے‘میں شرکت کی جہاں اُنہوں […]

 0  0

بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اب سگریٹ نوشی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

ممبئی کے علاقے باندرا میں کنگ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ایک تقریب ’ایس آر کے ڈے‘میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کچھ یادگار لمحات گزارے اور سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میری زندگی میں اب تک ایک اچھی تبدیلی یہ بھی آئی ہے کہ میں اب سگریٹ چھوڑ چکا ہوں۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد مجھے سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگے گی اور اب میں ایسا محسوس کرتا ہوں، مگر ان شاء اللہ سب بہتر ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ کنگ خان کو 2012ء میں آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کے دوران سرِ عام سگریٹ نوشی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاہ رخ خان کے پاس کتنی دولت ہے؟ ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں

ان کے اس اقدام کے باعث جے پور کی ایک عدالت نے 100 روپے کا معمولی جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow