بشریٰ انصاری نے صاحبِ استطاعت افراد کو کیا مشورہ دیا؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صاحبِ استطاعت افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگوں کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ خرچ کریں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہے جس میں بشریٰ انصاری معاشرے میں افراد کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنے کے بارے میں گفتگو کر رہی […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صاحبِ استطاعت افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگوں کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ خرچ کریں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہے جس میں بشریٰ انصاری معاشرے میں افراد کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنے کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے صاحبِ استطاعت افراد کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ اگر آپ کے پاس اضافی پیسے ہیں تو اسے پراپرٹی میں ڈال دیں یا اپنے بچوں کیلیے سرمایہ کاری کریں۔
متعلقہ: ڈیڑھ سال تک ماں سے بہن سنبل کی آواز میں بات کرتی رہی: بشریٰ انصاری
سینئر اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کے پاس بہت زیادہ اضافی پیسہ ہے تو پھر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی تعلیم پر خرچ کریں اور ان کو جوتے یا کپڑے خرید کر نہ دیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں طالب علموں کی ذمہ داری اٹھاتی ہوں، اُن کو کپڑے وغیرہ خرید کر نہیں دیتی بلکہ اُن کی فیسیں ادا کرتی ہوں۔
بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ میں اپنی تشہیر نہیں کر رہی لیکن مجھ لگتا ہے لوگوں کے ہاتھ چلیں گے تو وہ مزید چار دیے جلائیں گے۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ آپ جس کو کھانا کھلاتے ہیں یا کپڑے اور جوتے لے کر دیتے ہیں تو وہ مانگتا ہی رہتا ہے، آپ اُس کو مچھلی نہ کھلائیں بلکہ اُس کو مچھلی پکڑنے کا طریقہ سکھائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟