واٹس ایپ میں میسجز سے متعلق زبردست فیچر متعارف
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے میسجز سے متعلق زبردست فیچر متعارف کروادیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نئے فیچر متعارف کروائے جائیں گے جس کا مقصد دوسری ایپلیکشنز پر سبقت حاصل کرنا اور صارفین کو بہتر سہولیات پہنچانا ہوتا ہے۔ […]
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے میسجز سے متعلق زبردست فیچر متعارف کروادیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نئے فیچر متعارف کروائے جائیں گے جس کا مقصد دوسری ایپلیکشنز پر سبقت حاصل کرنا اور صارفین کو بہتر سہولیات پہنچانا ہوتا ہے۔
اب واٹس ایپ نے ایڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں میسجز سے متعلق فیچر کو مزید بہتر کرکے متعارف کروایا ہے۔
پہلے واٹس ایپ پر صارفین تین چیٹس اور ایک میسج کو پن کرسکتے تھے لیکن اب صارفین پانچ چیٹس اور تین میسجز کو پن کرسکیں گے۔
واٹس ایپ میں کسی چیٹ کو پن کرنے کے لیے اسے کچھ دیر تک دبا کر رکھیں اور پھر اوپر نظر آنے والے پن آئیکون پر کلک کریں۔
میسج پن کرنے کے لیے چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کو پن کرنا چاہتے ہیں اور پھر پن آپشن کا انتخاب کریں۔
خیال رہے کہ جب کوئی صارف کسی میسج پن کرتا ہے تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظرآتے ہیں۔
یعنی پن میسج مخصوص مدت کے بعد اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔
مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟