بابر کی حمایت، فخر زمان نے پی سی بی شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے سابق کپتان بابر اعظم کی حمایت پر پی سی بی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم سے بابر اعظم کو ان کی بدترین فارم کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا تھا، جس کے بعد اوپنر […]

 0  0
بابر کی حمایت، فخر زمان نے پی سی بی شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے سابق کپتان بابر اعظم کی حمایت پر پی سی بی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم سے بابر اعظم کو ان کی بدترین فارم کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا تھا، جس کے بعد اوپنر فخر زمان نے ان کی حمایت میں پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بابر بہتر سلوک کے مستحق تھے۔

فخر زمان نے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد فوری طور پر بابر کے دفاع میں سامنے آئے تھے، سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انکا کہنا تھا کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے اسٹار بلےباز ویرات کوہلی پر بھی برا وقت آیا اور تین سال خراب فارم کے باوجود انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا لیکن ملک کے بہترین بلے باز کو باہر کرنے سے ٹیم میں منفی پیغام جائےگا۔

ان کی اس پوسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور ان سے جواب طلب کیا تھا، بیٹر نے پی سی بی کو اپنا جواب ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فخر زمان کا جواب دیکھنے کے بعد ان کی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان پیر کو کیے جانے کا امکان ہے، کینگروز کے دیس میں پاکستانی ٹیم کو آئندہ ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow