سرفراز کی سنچری کے بعد بھارتی کپتان نے کے ایل راہول کو الٹی میٹم دیدیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے سرفراز خان کی سنچری کے بعد کے ایل راہول کو الٹی میٹم دیدیا، بیٹر کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں عبترتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی […]

 0  2
سرفراز کی سنچری کے بعد بھارتی کپتان نے کے ایل راہول کو الٹی میٹم دیدیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے سرفراز خان کی سنچری کے بعد کے ایل راہول کو الٹی میٹم دیدیا، بیٹر کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں عبترتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور تمام میزبان بیٹرز بری طرح ناکام رہے تھے جبکہ دوسری اننگز میں سرفراز خان کی 150 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم 462 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

بھارت کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میں وہ شخص نہیں ہوں کہ جو ہر میچ کے بعد کھلاڑیوں سے جاکر بات کرے، وہ خود بہتر جانتے ہیں کہ وہ اپنی گیم میں کہاں کھڑے ہیں۔

روہت شرما نے کے ایل راہول کا نام لیے بغیر کہا کہ ہر پلیئر یہ بھی جانتا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں اس وقت کس مقام پر موجود ہے، ہم ہر میچ یا سیریز کی بنیاد پر اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کرسکتے۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی تھی کہ شبمن گل اس میچ سے محروم رہے، سرفراز کو موقع ملا اور انھوں نے بڑی سنچری اسکور کی، یہ ٹیم کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow