بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے پر کامران اکمل نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جس پر سابق کرکٹرز کے تبصرے جاری ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے سر پر ایک بار پھر کپتانی کا تاج سجاتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی قیادت سونپ دی ہے جس […]

 0  3
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے پر کامران اکمل نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جس پر سابق کرکٹرز کے تبصرے جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے سر پر ایک بار پھر کپتانی کا تاج سجاتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی قیادت سونپ دی ہے جس پر شائقین اور سابق کرکٹر کے تبصرے جاری ہیں۔

اس حوالے سے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کے فیصلے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کامران اکمل نے کہا کہ وہ پی سی بی کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ کپتان تبدیل ہونے سے ٹیم کے ماحول پر فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ بابر اعظم چار سال ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔

بابر اعظم کے سر ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج سج گیا

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو پسند ناپسند کی ماضی کی روش سے دور رہنا ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow