اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نصرت فتح کی آواز میں ’پسوڑی‘ گانا ریلیز

بھارتی موسیقار نے موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور فن قوالی میں شہنشاہ قوال کا لقب پانے والے استاد نصرت فتح خان کی آواز میں ’پسوڑی‘ گانا ریلیز کر دیا۔ اگر دورِ حاضر کا مقبول ترین گانا پسوڑی عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان گاتے تو کیسا ہوتا؟ تاہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس […]

 0  5
اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نصرت فتح کی آواز میں ’پسوڑی‘ گانا ریلیز

بھارتی موسیقار نے موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور فن قوالی میں شہنشاہ قوال کا لقب پانے والے استاد نصرت فتح خان کی آواز میں ’پسوڑی‘ گانا ریلیز کر دیا۔

اگر دورِ حاضر کا مقبول ترین گانا پسوڑی عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان گاتے تو کیسا ہوتا؟

تاہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی موسیقار ویپول مہتا اور انشومان شرما نے نصرت فتح کی آواز میں پسوڑی گانا ریلیز کر دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگ سن کر حیران رہ گئے، صارف نے کہا کہ ’ بھئی یہ کونسی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا ہے‘، جبکہ دیگر اس مہارت کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کے سیریز 14 کا مقبول ترین گانا ہے جسے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شے گِل نے گایا ہے، یوٹیوب پر اب تک اسے 600 ملین سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow