ایشوریا رائے نے اپنے نام کے آگے ’بچن‘ لگانے پر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کے بعد اب اُن کی بہو ایشوریا رائے کا بھی ’بچن‘ نام سے پکارنے پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا بچن کو راجیا سبھا میں ’جیا امیتابھ بچن‘ کہہ کر پکارا گیا تھا نام کے ساتھ امیتابھ بچن لگانا جیا […]

 0  2

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کے بعد اب اُن کی بہو ایشوریا رائے کا بھی ’بچن‘ نام سے پکارنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا بچن کو راجیا سبھا میں ’جیا امیتابھ بچن‘ کہہ کر پکارا گیا تھا نام کے ساتھ امیتابھ بچن لگانا جیا بچن کو بلکل بھی اچھا نہیں لگا انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سمیت سب کو یاد دہانی کرائی اور کہا کہ ’’میری ایک اپنی بھی الگ پہچان ہے صرف جیا بچن بولتے تو کافی ہو جاتا‘‘۔

جیا بچن اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام جوڑنے پر پھٹ پڑیں

اب جیا بچن کی نام کے تنازع کے بعد ان کی بہو ایشوریا رائے کی پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شو کی میزبان اُن کا تعارف ’ایشوریا رائے بچن‘ کہہ کر کرواتی ہیں تو اداکارہ سُن کر حیران رہ جاتی ہیں۔

میزبان کے تعارف پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ایشوریا رائے کہتی ہیں کہ او مائی گاڈ! یہ ایک ٹائٹل ہے، تُم مجھے ایشوریا ہی کہہ کر پکارو جیسے ہمیشہ کہتی ہو۔

اداکارہ کے ردعمل پر میزبان پوچھتی ہیں کہ کیا رائے بچن آپ کا آفشیل سر نیم ہے؟، جس پر ایشوریا کہتی ہیں کہ سب مجھے ایشوریا رائے کے نام سے جانتے ہیں لیکن میری شادی ابھیشیک بچن سے ہوگئی ہے تو اب میں ایشوریا بچن ہوں۔

ایشوریا رائے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ مجھے جس بھی نام سے پکاریں، یہ اُن کی مرضی ہے، مجھے نام سے کوئی مسئلہ نہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow