شاہ رخ، سنجے دت کو اپنا بھائی کیوں کہتے ہیں؟ اہم انکشاف
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، اس دوران بہت سے اداکار آئے مگر جو مقام شاہ رخ خان نے حاصل کیا وہ کوئی اور حاصل نہ کرسکا۔ معروف اداکار شاہ رخ کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، لیکن ایک وقت ایسا […]
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں، اس دوران بہت سے اداکار آئے مگر جو مقام شاہ رخ خان نے حاصل کیا وہ کوئی اور حاصل نہ کرسکا۔
معروف اداکار شاہ رخ کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب ممبئی میں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور اسی وجہ سے انہیں تلخ تجربات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
شاہ رخ نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کا ایک واقعہ شیئر کیا، اس انٹرویو میں انکے ہمراہ سنجے دت اور بومن ایرانی بھی موجود تھے۔
کنگ خان نے بتایا کہ جب شروع میں میرا ممبئی آنا ہوا تو میرا یہاں کوئی دوست نہیں تھا، میں یہاں کسی کو نہیں جانتا تھا اور آتے ہی میری لڑائی بھی ہوگئی تھی، لیکن میرے پاس واپسی کا کوئی چارہ نہیں تھا، اور میری دلی خواہش جاگی کہ میں اس وقت دہلی میں ہوتا۔
شاہ رخ نے بتایا کہ اس برے وقت میں میرے سامنے ایک شخص جیپ لے کر پہنچا اور وہاں موجود ہجوم کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر کسی نے اسے ہاتھ لگایا تو اچھا نہیں ہوگا۔
خاتون لفٹر نے فضا علی کو لائیو شو میں کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل
شاہ رخ خان نے اسی انٹرویو میں کھل نائیک کے اداکار سنجے دت کو اپنا بڑا بھائی بھی قرار دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟