’ایشوریا جیسا ساتھی ملنے پر۔۔۔۔‘ ابھیشیک بچن نے کیا کہا؟
بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں تاحال دم نہیں توڑ سکیں جب کہ آئے دن جوڑے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش رہتی ہے۔ تاہم اب ابھیشیک بچن کی 2022 کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس […]
بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں تاحال دم نہیں توڑ سکیں جب کہ آئے دن جوڑے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش رہتی ہے۔
تاہم اب ابھیشیک بچن کی 2022 کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکار کو ساتھی اداکارہ نمرت کور کے ہمراہ اپنی فلم ’داسوی‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے اپنی ایشوریا کی تعریف میں کہا کہ ایشوریا رائے مجھے ہمیشہ ذہنی اور جذباتی طور پر سپورٹ کرتی ہے، وہ اس لحاظ سے بے مثال ہے اور میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔
ابھیشیک نے مزید کہا تھا کہ ایشوریا جیسے جیون ساتھی کے ہونے کا ایک بڑا فائدہ یہی ہے کہ وہ میرے کام کی نوعیت کو سمجھتی ہیں، انہیں اس انڈسٹری میں کام کرنے کا مجھ سے زیادہ تجربہ ہے، اس لیے اس کی باریکیاں اور تقاضے بھی جانتی ہیں۔
اداکار نے کہا کہ جب آپ شوٹنگ سے تھک ہار کر گھر آتے ہیں اور آپ کا دن اچھا نہ گزرا ہوتو یہ احساس سکون بخشتا ہے کہ گھر میں کوئی ہے جو آپ کی کیفیت کو سمجھ سکتا ہے۔
ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی کے مشکل لمحات کو جس طرح خوبصورتی سے گزارے وہ یقیناً حیران کن ہے، ایشوریا رائے ایک باہمت اور بہادر عورت ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟