’آپ کو ووٹ دیا ہے میرے لیے دلہن ڈھونڈو‘ کارکن نے سیاست دان کو روک لیا

بھارت میں کارکن نے سیاست دان کو روک کر ان اسے اپنے لیے دلہن ڈھونڈنے کی درخواست کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش میں ایک ایم ایل اے کو پٹرول پمپ پر ایک کارکن کی طرف سے غیر متوقع درخواست موصول ہوئی جس نے دلہن کو تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی […]

 0  0

بھارت میں کارکن نے سیاست دان کو روک کر ان اسے اپنے لیے دلہن ڈھونڈنے کی درخواست کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش میں ایک ایم ایل اے کو پٹرول پمپ پر ایک کارکن کی طرف سے غیر متوقع درخواست موصول ہوئی جس نے دلہن کو تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی اور کہا کہ میں نے آپ کو ووٹ دیا  ہے۔

گفتگو کا ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

چرکھری کے ایم ایل اے برج بھوشن راجپوت سفر کر رہے تھے جب وہ مہوبہ میں ایندھن بھرنے کے لیے رکے تو اس کے بعد اکھلیندر کھرے نے بی جے پی کے ایم ایل اے سے ایک درخواست کے ساتھ رابطہ کیا جس کی راجپوت نے توقع نہیں کی تھی۔

وائرل کلپ میں پٹرول پمپ کا ملازم راجپوت سے دلہن تلاش کرنے میں مدد کرنے کو کہتا ہے اور جب ایم ایل اے نے اس کی عمر کے بارے میں پوچھا تو کارکن نے جواب دیا کہ وہ جلد ہی 44 سال کا ہو جائے گا۔

راجپوت پوچھتے ہیں کہ تم نے مجھے ہی اس کام کے لیے کیوں چُنا؟ تو کارکن بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہتا ہے کہ ’میں نے آپ کو ووٹ دیا ہے۔‘

سیاست دان مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے تو اب مجھے تمہاری شادی کروانی ہی پڑے گی، کیاتم نے کسی اور سے پوچھا ہے۔

کارکن انہیں بتاتا ہے کہ اسے کیسی جیون ساتھی چاہیے پھر راجپوت اسے یقین دلاتے ہیں کہ اسے وہ دلہن جلد مل جائے گی جس سے وہ شادی کرنا چاہتا ہے۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow