آپ اسپنر کی ڈیلیوری کھیل نہیں سکتے اور الزام دھند کو دیتے ہیں، ایشون

روی چندرن ایشون نے اسپنر کی ڈیلیور نہ کھیل پانے والے انگلش بیٹر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وہ بولر کے ہاتھ کو پڑھنے سے قاصر ہیں۔ اس وقت بھارت اور انگلینڈ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل ہیں، سیریز کے پہلے دو میچز میں میزبان کے ہاتھوں انگلش ٹیم کو […]

 0  0
آپ اسپنر کی ڈیلیوری کھیل نہیں سکتے اور الزام دھند کو دیتے ہیں، ایشون

روی چندرن ایشون نے اسپنر کی ڈیلیور نہ کھیل پانے والے انگلش بیٹر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وہ بولر کے ہاتھ کو پڑھنے سے قاصر ہیں۔

اس وقت بھارت اور انگلینڈ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل ہیں، سیریز کے پہلے دو میچز میں میزبان کے ہاتھوں انگلش ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد سے انگلش بیٹرز پر کافی تنقید ہورہی ہے۔

بھارتی اسپنر ورون چکرورتی انگلش ٹیم کے لیے کافی تباہ کن ثابت ہورہے ہیں اور ان کی گھومتی ہوئی گیندوں کو انگلش بیٹر خصوصاً ہیری بروک سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔

کولکتہ میں شکت کے بعد ہیری بروک کا کہنا تھا کہ انھیں دھند کی وجہ سے ورون چکرورتی کی گیندیں سمجھنے میں مشکل پیش آئی۔

ان کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت کے سابق کرکٹر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ اس سے قبل چنائے میں کوئی دھند نہیں تھے جبکہ اب وہ کہہ رہے کہ کہ کولکتہ میں دھند تھی، آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ورون زیادہ لیگ اسپن بولنگ نہیں کرتے۔

ایشون نے کہا کہ وورن کی بال گگلی ہوتی ہے، ہیر لیگ اسٹمپ کی طرف آگئے اور گیند کو صحیح سے پڑھ نہیں پائے، آپ گگلی کو پڑھ نہیں پائے اور دوبارہ بولڈ گئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow