عورت کو ’تھپڑ‘ مارنے والے کرداروں سے متعلق سدھارتھ کا بڑا انکشاف
بالی ووڈ اداکار سدرھارتھ نے فلم میں عورت کو تھپڑ جڑنے کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے اپنے کیریئر سے متعلق حقیقت بیان کی ہے۔ اداکار سدھارتھ حال ہی میں منعقدہ حیدرآباد لٹریری فیسٹیول میں بطور مہمانوں شریک ہوئے، جہاں انھوں نے فلموں، کتابوں سے اپنی محبت اور دیگر چیزوں کے بارے میں بات […]
بالی ووڈ اداکار سدرھارتھ نے فلم میں عورت کو تھپڑ جڑنے کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے اپنے کیریئر سے متعلق حقیقت بیان کی ہے۔
اداکار سدھارتھ حال ہی میں منعقدہ حیدرآباد لٹریری فیسٹیول میں بطور مہمانوں شریک ہوئے، جہاں انھوں نے فلموں، کتابوں سے اپنی محبت اور دیگر چیزوں کے بارے میں بات کی، انھوں نے کہ بھی بتایا کہ وہ فلموں میں زہریلے مرد کا کردار ادا کرنے سے اجتناب برتتے آئے ہیں۔
تقریب میں اپنی اہلیہ، اداکار ادیتی راؤ حیدری کی والدہ، ودیا راؤ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے کیریئر کے دوران ٹاکسک مردوں کا کریکٹر ادا کرنے سے دور رہے۔
سدھارتھ نے ’ماچو‘ کردار ادا نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اگر وہ کچھ پراجیکٹس کے لیے ہاں کہتے تو وہ ایک بڑے فلم اسٹار ہوتے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے اسکرپٹس ملتے تھے کہ جس میں میں خواتین کو تھپڑ مارتا ہوں، آئٹم سانگ کررہا ہوں، کسی کی ناف پر چٹکی کاٹ رہا ہوں، عورت کو بتارہا ہوں کہ اسے کیا کرنا چاہیے، کہاں جانا چاہیے۔
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ اگر ان فلموں کی زبردست اسکرپٹ ہوتی تو وہ بہت اچھی اور کامیاب فلمیں بنتیں، تاہم میں نے ان فلموں کو رد کر دیا۔
سدرھارتھ کا کہنا تھا کہ اگر میں مختلف طریقے سے کردار ادا کرتا تو میں آج ایک بہت بڑا فلمی ستارہ بن سکتا تھا لیکن میں نے فطری طور پر وہی کیا جو مجھے پسند تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟