آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ممبئی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتے بیٹے تھے تاہم اب ان کی 58 سالہ والدہ اور 60 سالہ والد کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس […]
ممبئی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتے بیٹے تھے تاہم اب ان کی 58 سالہ والدہ اور 60 سالہ والد کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس بارے میں آنجہانی گلوکار کے والد بلکور سنگھ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آج اتوار کی صبح ننھے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اطلاع دی کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی گلوکار کے والد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ سدھو موسے والا کے لاکھوں مداحوں کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں اس کا چھوٹا بھائی عطا کیا ہے۔
موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی بلکور سنگھ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔
سدھو موسے والا کے والدین نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری کے آخر میں بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
لیکن کچھ دنوں قبل بلکور سنگھ نے ایک ٹوئٹ بھی کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سدھو کے مداحوں کے شکر گزار ہیں جو ہمارے خاندان کے لیے فکر مند ہیں۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ہمارے خاندان سے متعلق بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ان پر یقین نہ کیا جائے جو بھی خبر ہوگی خاندان کی جانب سے آپ سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔
واضح رہے کہ 29 مئی 2022 میں 28 سالہ سدھو موسے والا کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ اسی سال انہوں نے کانگریس کے ٹکٹپر پنجاب اسمبلی کا الیکشن رہا تھا لیکن ناکام رہے تھے۔
سدھو موسے والا نے گلوکاری کے کیریئر میں کافی شہرت حاصل کی تھی، وہ اپنے گانے خود ترتیب دینے اور تیار کرنے کیلیے جانے جاتے تھے۔ گلوکار کی چونکا دینے والی موت کے ان کے کئی گانے ریلیز کیے گئے جنہوں نے لاکھوں ویوز حاصل کیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟