آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر احمد شہزاد کا طنزیہ ٹوئٹ

قومی ٹیم کے آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست پر کرکٹر احمد شہزاد نے طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔ ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ، شاہین […]

 0  3
آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر احمد شہزاد کا طنزیہ ٹوئٹ

قومی ٹیم کے آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست پر کرکٹر احمد شہزاد نے طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شاداب خان اور عماد وسیم ہدف کا دفاع نہ کرسکے۔

اینڈی بالبرنی نے بولرز پر لاٹھی چارج کیا اور شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، ہیری ٹکر نے 36 رنزبنائے، جارج ڈوکریل 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار اوورز میں 54 رنز دیے، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے احمد شہزاد نے لکھا کہ ’وہ پوچھنا یہ تھا کہ آج بھی بینچ اسٹرینتھ چیک ہورہی تھی، اسٹرینتھ بھی کبھی آزما لیجئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow