بیٹے کی سالگرہ میں باپ کو کیوں نہیں بلایا! نتاشا سخت تنقید کی زد میں آگئیں

سربین ماڈل نتاشا اسٹینکووچ نے بیٹے اگستیا کی سالگرہ پر ان کے والد ہاردک پانڈیا کو کیوں نہیں بلایا، انٹرنیٹ صارفین انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا سے طلاق کی تصدیق کے بعد نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ آبائی وطن سربیا جاچکی ہیں، انھوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے […]

 0  2

سربین ماڈل نتاشا اسٹینکووچ نے بیٹے اگستیا کی سالگرہ پر ان کے والد ہاردک پانڈیا کو کیوں نہیں بلایا، انٹرنیٹ صارفین انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا سے طلاق کی تصدیق کے بعد نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ آبائی وطن سربیا جاچکی ہیں، انھوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے اگستیا کی چوتی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، تاہم اس تقریب میں ان کے سابق شوہر کہیں نظر نہیں آئے۔

نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے آگستیا کی چوتھی سالگرہ منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور بیٹے کی سالگرہ ہاٹ وہیلز پر مبنی برتھ ڈے تھیم کے ساتھ منائی جس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔

اس موقع پر اگستیا کے سربین دوست بھی تصویر میں نظر آرہے ہیں جو کیک کاٹتے ہوئے اسے سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، ہاردک کے بھائی اور کرکٹر کرنل پانڈیا نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سفید دل کا ایموجی بنایا۔

ایسے میں انٹرنیٹ نے نتاشا کو نہیں بخشا اور ان سے پوچھ لیا کہ بیٹے کی سالگرہ میں باپ کہاں ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ، "آپ ہاردک کے ساتھ سالگرہ کا یہ جشن منا سکتی تھیں اور پھر اپنے ملک آجاتیں۔

ایک اور صارف نے ہاردک پانڈیا کی کمی محسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تقریب زیادہ خوبصورت ہوتی اگر بچے کے والد بھی وہاں ہوتے!‘

تاہم، کئی دوسرے لوگ نتاسا کے دفاع میں سامنے آئے ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ایسی ماں سے نفرت کرنا بند کرو جو اپنے بچے کے لیے بہترین طور پر کوشش کر رہی ہو۔‘

خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اس وقت بھارتی ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں جبکہ انھوں نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے کی سالگرہ پر ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow