دھونی اور روہت شرما میں کون بہتر قائد ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور موجودہ ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان روہت شرما میں سے کون بہتر ہے، روی شاستری نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ روہت شرما کے بحیثیت کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ان کا اور سابق لیجنڈ کپتان دھونی کا موازنہ کیا جارہا ہے، […]

 0  2

بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور موجودہ ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان روہت شرما میں سے کون بہتر ہے، روی شاستری نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

روہت شرما کے بحیثیت کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ان کا اور سابق لیجنڈ کپتان دھونی کا موازنہ کیا جارہا ہے، ایسے میں سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری نے روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے انھیں اسی طرز کا کپتان قرار دیا ہے جیسا کہ دھونی ہوا کرتے تھے۔

روی شاستری نے کہا کہ اگر ٹیکنکلی بات کی جائے تو آپ اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتے کہ روہت ایک شاندار کپتان ہیں اور وہ اب تک کے بہترین قائد دھونی کی کپتانی میں بھی کافی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میں کہوں گا کہ جب وائٹ بال کرکٹ میں حکمت عملی کی بات آتی ہے تو میں دھونی اور روہوت دونوں کو برابر دیکھتا ہوں۔

شاستری نے آئی سی سی ریویو شو میں کہا کہ میں روہت کی اس سے زیادہ تعریف نہیں کر سکتا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ایم ایس نے بھارت کے لیے کیا کیا ہے اور اس نے کون کون سے ٹائٹل جیتے ہیں۔

خیال رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کا شمار بھارت کے اب تک کے میاب کپتان میں ہوتا ہے، انھوں نے اپنی کپتانی میں ٹیم کو تین آئی سی سی ٹرافی کا فاتح بنایا ہے جبکہ روہت شرما بھی بھارت کو ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے کپتان بن چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow