شاہین شاہ آفریدی کا بڑا اعزاز
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لیے بڑا اعزاز پا لیا معروف فٹبال کلب نے ان کی تصویر لگا کر اپنی کٹ لانچ کر دی۔ پاکستان کو اپنی فاسٹ بولنگ سے کئی فتوحات سے ہمکنار کرانے والے اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور بڑا اعزاز پا لیا ہے۔ نامور انگلش […]
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لیے بڑا اعزاز پا لیا معروف فٹبال کلب نے ان کی تصویر لگا کر اپنی کٹ لانچ کر دی۔
پاکستان کو اپنی فاسٹ بولنگ سے کئی فتوحات سے ہمکنار کرانے والے اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور بڑا اعزاز پا لیا ہے۔ نامور انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان کی تصویر لگا کر اپنی نئی کٹ لانچ کر دی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کی آفیشل کٹ لانچ کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی ہیں۔
دنیا کے معروف فٹبال کلب کی کٹ لانچ کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر لکھا ’ایگل‘ اولڈ ٹریفورڈ پہنچ چکا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟