انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے 21 تمغے جیت لیے

انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 21 تمغے جیت لیے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملائیشیا میں کھیلی گئی انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 21 تمغے جیت لیے۔ کوالالمپور […]

 0  2

انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 21 تمغے جیت لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملائیشیا میں کھیلی گئی انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 21 تمغے جیت لیے۔

کوالالمپور میں کھیلے گئے ایونٹ میں ڈھائی ہزار سے زائد فائٹرز نے حصہ لیا۔ پاکستانی فائٹرز نے سونے کے 7، چاندی کے 6 اور کانسی کے 8 تمغے حاصل کیے۔

میڈلز حاصل کر کے ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے فاتح کھلاڑیوں کو ملائیشیا میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جہاں پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا نے بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فائٹرز کو مبارک باد پیش کی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow