کراچی کنگز کے ہیرو عرفان نیازی کی بیٹنگ شاندار تو فیلڈنگ بھی جاندار

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے اہم میچ میں لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پلے آف میں رسائی کے امکانات بڑھا دیے۔ گزشتہ روز میچ کے ہیرو نوجوان کھلاڑی عرفان نیازی رہے جنہوں نے پہلے فیلڈنگ میں حریفوں کو دبوچا پھر بیٹنگ میں اپنے بلے […]

 0  7
کراچی کنگز کے ہیرو عرفان نیازی کی بیٹنگ شاندار تو فیلڈنگ بھی جاندار

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے اہم میچ میں لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پلے آف میں رسائی کے امکانات بڑھا دیے۔

گزشتہ روز میچ کے ہیرو نوجوان کھلاڑی عرفان نیازی رہے جنہوں نے پہلے فیلڈنگ میں حریفوں کو دبوچا پھر بیٹنگ میں اپنے بلے سے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے دوران دونوں اوپنرز کو میدان بدر کرنے میں عرفان نیازی کا اہم کردار رہا۔ پہلے انہوں نے مرزا بیگ کا چار رنز پر شاندار کیچ پکڑا پھر نصف سنچری کرنے کے بعد خطرہ بننے والے دوسرے اوپنر فخر زمان کو 54 رنز پر اپنی شاندار تھرو کے ذریعے رن آؤٹ کیا۔

پھر جب کراچی کنگز کی بیٹنگ آئی اور 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹیں صرف 113 رنز پر گر چکی تھیں۔ اس موقع پر عرفان نے صرف 16 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان خان نیازی نے کہا کہ میں میدان میں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا لیکن مجھے بیٹنگ کا زیادہ موقع نہیں مل رہا تھا۔ آج موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

نوجوان کرکٹر نے دوران بیٹنگ سینیئر کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ گفتگو کو بھی اپنی کارکردگی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا اور کہا کہ شعیب ملک میری حوصلہ افزائی کرتے اور بیٹنگ میں رہنمائی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور عرفان نیازی کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 52 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم ہوئی تھی جو ٹیم کے لیے فتح گر ثابت ہوئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow