پی ایس ایل: کراچی کنگز کے کپتان پلے آف میں پہنچنے کے لیے پُر عزم

کراچی کنگز کو پی ایس ایل 9 میں ڈو اور ڈرائی (کرو یا مرو) کی صورتحال درپیش ہے مگر کپتان شان مسعود ٹیم کو پلے آف میں پہنچانے کیلیے پُر عزم ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 9 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، گزشتہ روز اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز […]

 0  3
پی ایس ایل: کراچی کنگز کے کپتان پلے آف میں پہنچنے کے لیے پُر عزم

کراچی کنگز کو پی ایس ایل 9 میں ڈو اور ڈرائی (کرو یا مرو) کی صورتحال درپیش ہے مگر کپتان شان مسعود ٹیم کو پلے آف میں پہنچانے کیلیے پُر عزم ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 9 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، گزشتہ روز اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر پلے آف میں جانے کے امکانات کو برقرار رکھا ہے تاہم اس کے لیے کراچی کنگز کو نہ صرف اپنا اگلا میچ لازمی جیتنا ہوگا بلکہ اسلام آباد یا کوئٹہ کی ٹیموں کی شکستوں کا انتظار بھی کرنا ہوگا۔

تاہم کرو یا مرو جیسی اس صورتحال میں بھی کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود پلے آف میں پہنچنے کے لیے پُر عزم ہیں اور کہتے ہیں کہ قلندرز کیخلاف جیمز ونس اور ٹم سائفرٹ نے پاور پلے میں شاندار آغاز دیا جب کہ شعیب ملک اورعرفان نیازی نے زبردست بیٹنگ کر کے میچ ختم کیا۔ کچھ نتیجے حق میں آئے تو ہم پلے آف میں پہنچ سکتےہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے  کپتان نے کہا کہ قلندرز کے خلاف پوری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور یہ جیت ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ قلندرز کی اننگ کے اختتام پر ہمارا خیال تھا کہ ہم نے 15 رنز زیادہ دیے لیکن پھر جس طرح سیفرٹ اور ونس نے کھیل کا آغاز کیا اور پاور پلے کا بھرپور استعمال کیا اس سے منزل آسان ہوئی جب کہ مشکل صورتحال میں عرفان اور شعیب ملک کی پارٹنر شپ نے فتح دلائی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کرو یا مرو والا کھیل ہے، ہمیں کراچی میں کوئٹہ کے خلاف کھیلا گیا میچ جیتنا چاہیے تھا اب ہم ماضی کے تجربات سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے اور بہتر نتائج دیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow