محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، دونوں کھلاڑیوں کو آخری بار پاکستان کے لیے اس سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں […]

 0  0

قومی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، دونوں کھلاڑیوں کو آخری بار پاکستان کے لیے اس سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا تھا۔

محمد عامر نے جون 2009ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

عامر نے تینوں فارمیٹس میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے، فاسٹ بولر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

عامر کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ اگلی نسل کے لیے ذمے داری سنبھالنے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا صحیح وقت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ممتاز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 130 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عماد وسیم نے اپنے اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ پاکستان سے کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا عزاز رہا۔ پاکستان کی جرسی میں ہر ایک لمحہ میرے لیے نا قابل فراموش ہے۔ تاہم ڈومیسٹک کرکٹ اور فرنچائز میں میرا سفر جاری رہے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow