جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 207 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر […]
جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 207 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ریزا ہینڈرکس نے 63 گیندوں پر 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، وین ڈر ڈوسن نے 38 گیندوں 66 رنز ی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے چار اوورز میں 57 رنز دیے، جہانداد خان نے دو اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔
صائم ایوب نے 57 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 11 رنز بناسکے، عثمان خان تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، طیب طاہر نے 6 رنز بنائے۔
عرفان خان 16 گیندوں پر 30 رنز بناسکے، عباس آفریدی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیان گیلیم اور اوٹنیل بارٹمین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی، جنوبی افریقا کوسیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
قومی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں پاکستان کوئی ٹی 20 نہیں ہارا۔ گرین شرٹس نے اب تک چار میچز کھیلے اور تمام میں فاتح بن کر میدان سے باہر آئے۔
اس کے برعکس میزبان ٹیم کے لیے اس میدان سے اچھی یادیں وابستہ نہیں۔ جنوبی افریقہ نے یہاں 15 میچز کھیل رکھے ہیں اور صرف 6 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 9 میں مہمان ٹیموں نے فتوحات سمیٹیں۔
سنچورین میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل 205 رنز اور سب سے بڑی اننگ بھی پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ہے۔ انہوں نے 2021 میں 122 رنز بنائے تھے۔
اس میدان میں سب سے بہترین بولنگ فیگر بھی پاکستان کے پاس ہے۔ عمر گل نے 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھی جب کہ 2013 میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 100 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟