اوتار 3 کب ریلیز ہوگی؟ ہدایت کار جیمز کیمرون نے راز سے پردہ اٹھا دیا

مشہور زمانہ فلم اوتار جس نے دنیا بھر میں شائقین کے دل موہ لیے ہیں، اس کا تیسرا پارٹ کب ریلیز ہوگا تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ جیمز کیمرون اوتار یونیورس کو شائقین کے لیے توسیع دینے جارہے ہیں، اوتار دی وے آف واٹر کی دنیا بھر میں شاندار کامیابی کے بعد فلم میکرز نے […]

 0  2

مشہور زمانہ فلم اوتار جس نے دنیا بھر میں شائقین کے دل موہ لیے ہیں، اس کا تیسرا پارٹ کب ریلیز ہوگا تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

جیمز کیمرون اوتار یونیورس کو شائقین کے لیے توسیع دینے جارہے ہیں، اوتار دی وے آف واٹر کی دنیا بھر میں شاندار کامیابی کے بعد فلم میکرز نے ڈی 23 ایکسپور میں فلم کے تیسرے سیکیوئل اوتار 3 کی ریلیز کی تاریخ بتائی ہے جب کہ اس تیسرے پارٹ کو ’فائر اینڈ ایش‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے فلم کے ٹائٹل ’اوتار: فائر اینڈ ایش‘ کی نمائش کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’پینڈورا‘ میں پھر سے سفر کے لیے تیار ہوجائیں، 19 دسمبر 2025 جو اوتار تھر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار نے ڈی 23 ایکسپور کے دورن بتایا کہ آپ نئی فلم میں بہت سارا ’پینڈورا‘ دیکھیں گے جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

جیمز نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین ایڈوانچر ہوگا اور آنکھوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا، تاہم اس میں کافی جذباتی مناظر بھی شامل ہونگے اور یہ بھی آپ نے پہلے نہیں دیکھے ہونگے۔

اوتار تھری کے فلمساز نے بتایا کہ فلم کے وہ کریکٹرز جنھیں آپ جانتے ہیں اور پسند کرتے ہیں ہم انھیں ایک نہایت مشکل دنیا میں لے جائیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow