انڈسٹری میں سب سے زیادہ کنجوس کون ہے؟ فرح خان نے اداکار کا نام بتا دیا

ممبئی: نامور کوریوگرافر و فلمساز فرح خان نے بالی وڈ کے سب سے زیادہ کنجوس اداکار کا نام لے کر لوگوں کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان بہت جلد سُپر اسٹار انیل کپور کے ہمراہ نیٹ فلکس پر شائع ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کریں گی۔ کپل […]

 0  5
انڈسٹری میں سب سے زیادہ کنجوس کون ہے؟ فرح خان نے اداکار کا نام بتا دیا

ممبئی: نامور کوریوگرافر و فلمساز فرح خان نے بالی وڈ کے سب سے زیادہ کنجوس اداکار کا نام لے کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان بہت جلد سُپر اسٹار انیل کپور کے ہمراہ نیٹ فلکس پر شائع ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کریں گی۔

کپل شو کی نئی قسط کا پرومو سامنے آیا ہے جس میں میزبان کپل شرما فرح خان سے سوال کرتے ہیں آپ اور انیل کپور میں سب سے زیادہ کنجوس کون ہے؟

فرح خان نے جواب میں کہا کہ میں ہر کسی کو بتا سکتی ہوں کہ انڈسٹری میں زیادہ کنجوس کون ہے، میری نظر میں صرف ایک ہی شخص سب سے زیادہ کنجوس ہے اور وہ ہے چنکی پانڈے۔

شو میں انہوں نے چنکی پانڈے کو فون کال کر کے 500 روپے مانگے تو سامنے سے اداکار نے جواب دیا کہ اگر آپ کو پیسے چاہیے تو اے ٹی ایم جائیں۔

فرح خان نے کہا کہ 500 نہیں تو کم از کم 50 روپے ہی دے دیں، لیکن دوسری طرف چنکی پانڈے ٹھیک سے آواز نہ آنے ناٹک کرتے رہے۔

کوریوگرافر و فلمساز نے حال ہی میں ’چھوٹا بھیم‘ اور ’کراس آف دمیان‘ کا ٹریلر لانچ کیا ہے۔ فلم میں یگیہ بھسین، انوپم کھیر، مکرند دیشپانڈے، کبیر شیخ، اڈویک جیسوال، دیویک داوڑ، دیویام داوڑ، آشریہ مشرا اور سورنا پانڈے شامل ہیں۔

فرح خان نے انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کیا اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اینیمیٹڈ شو چھوٹا بھیم کا پہلا لائیو ایکشن ایڈاپٹیشن راجیو چھلاکا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے راجیو چھلاکا اور میگھا چھلاکا نے پروڈیوس کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow