انوراگ کیشپ شاہ رخ خان کے ساتھ کیوں فلم بنانا نہیں چاہتے؟

بالی وڈ کنگ کیساتھ کون کام کرنا نہیں چاہتا لیکن ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کے لیے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ناممکن ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران منفرد طرز کی فلمیں بنانے کے لیے معروف ہدایت کار نے بتایا کہ ان کے لیے کیوں شاہ رخ خان کے ساتھ […]

 0  5
انوراگ کیشپ شاہ رخ خان کے ساتھ کیوں فلم بنانا نہیں چاہتے؟

بالی وڈ کنگ کیساتھ کون کام کرنا نہیں چاہتا لیکن ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ ان کے لیے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ناممکن ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران منفرد طرز کی فلمیں بنانے کے لیے معروف ہدایت کار نے بتایا کہ ان کے لیے کیوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانا ممکن نہیں ہے، انھوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مداح شاہ رخ یا کسی بڑے سپر اسٹار کو چمک دمک والے اور دلکش کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

انوراگ نے کہا کہ وہ بطور ہدایت کار اپنی صلاحیت کے مطابق ایسی فلم نہیں بنا پائیں گے۔ ہمارے ملک ایسا ملک ہے جس میں ہیرو کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اسے دیوانگی کی حد تک چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری فلموں میں دنیا سے الگ تھلگ بے پناہ طاقتور ہیروز دکھائے جاتے ہیں جس کا حقیقی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ہمارا ملک وہ واحد ملک ہے جہاں سپر ہیروز کا کردار ادا کرتے ہوئے فنکار اپنے فیس کو کور نہیں کرتا۔

شاہ رخ کے حوالے سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور بڑے اسٹار کا فین بیس بھی بہت زیادہ بڑا ہے جو انھیں بار بار ایک جیسے کردار میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اداکار بھی فلم بینوں کی پسند کا خیال رکھتے ہیں اور وہی کردار ادا کرتے ہیں جو ان کے مداح چاہتے ہیں، شاہ رخ کا ایک الگ ہی کرشمہ ہے، وہ ایسی فلمیں نہیں بنانا چاہیں گے جو مداحوں کو اپیل نہ کرے۔

انوراگ کیشپ نے کہا کہ اگر پھر بھی شاہ رخ خان میرے ساتھ فلم بنانا چاہیں اور ان کے مداح انھیں پسند کریں تو میں ان کے ساتھ فلم بنانے کو تیار ہوں گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow