کترینہ کیف سے متعلق شیکھر سمن کا بیان وائرل

بھارتی اداکار شیکھر سمن کا بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے متعلق بیان وائرل ہوگیا۔ بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن اور ادھیان سمن نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، حالیہ انٹرویو میں شیکھر سمن نے کترینہ کیف سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ ادھیان سمن نے بتایا […]

 0  3
کترینہ کیف سے متعلق شیکھر سمن کا بیان وائرل

بھارتی اداکار شیکھر سمن کا بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے متعلق بیان وائرل ہوگیا۔

بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن اور ادھیان سمن نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، حالیہ انٹرویو میں شیکھر سمن نے کترینہ کیف سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔

ادھیان سمن نے بتایا کہ کس طرح ماضی میں وہ انڈسٹری سے دور ہوئے لیکن انہوں نے پھر اداکاری میں واپسی کی۔

شیکھر سمن نے کہا کہ ’دوسرے لوگوں کے سفر سے سبق سیکھنا چاہیے، کترینہ کیف کو دیکھو جب وہ فلم ’بوم‘ میں آئی تھیں وہ صحیح سے اداکاری تو کیا ڈائیلاگز بھی نہیں بول پاتی تھیں اور نہ ہی رقص کرپاتی تھیں لیکن اب دیکھو وہ کہاں پہنچ گئی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف کی فلم ’راج نیتی‘ اور ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں اداکاری دیکھیں آپ کہہ نہیں سکتے کہ یہ وہی اداکارہ ہیں جن کو آغاز میں کچھ نہیں آتا تھا۔‘

شیکھر سمن نے کہا کہ یہاں تک کہ دپیکا پڈوکون بھی کامیاب اداکارہ بن گئیں، فلم کھو گئے ہم کہاں سے قبل اننیا پانڈے کافی ٹرولنگ سے گزری تھیں۔

واضح رہے کہ آدھیان سمن نے سال 2008 میں فلم ‘حالِ دل’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس کے بعد وہ ‘راز: دا مسٹری کنٹینوز’ میں کنگنا رناوت کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow